یونیورسٹی کیمپس میں گہرا سوگ ہے اور تمام طبقات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اکیڈمی کونسل (اے سی) کے سابق ممبر اور میوزیولوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر محمد عرفان کی ناگہانی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر عرفان کے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عرفان نہایت فرض شناس، باہمت اور ایک بہترین استاد تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کو صبر حاصل ہو۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز فیصل کا مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال ہو گیا۔ پروفیسر طارق منصور نے ان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر فیصل کی قبل ازوقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ پوری اے ایم یو برادری نے ان کے ناوقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وہ ایک ممتاز اور با اثر محقق اور استاد تھے.
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممتاز استاد اور شعبہ تعلیم کے سابق چیئرمین پروفیسر نبی احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر احمد مشہور ماہر تعلیم اور اعلی صلاحیتوں کے حامل استاد تھے اور ان کی موت ان کے اور یونیورسٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ پروفیسر احمد طلبہ اور ساتھیوں میں بے حد مقبول تھے اور ان کا ہمیشہ یہ مقصد رہا کہ وہ اپنے کام کو عمدگی کے ساتھ مکمل کریں۔