امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ مائک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری کو بند کرنے کے لیے دیے وقت میں توسیع نہیں ہوگی۔
ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو امریکہ کا انتباہ - امریکہ نے بھارت اور دیگر ممالک کو دیا انتباہ
امریکہ نے بھارت اور دیگر ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ تیل کی درآمد کو مکمل طور پر بند کردیا جائے ورنہ امریکی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
![ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو امریکہ کا انتباہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3076741-thumbnail-3x2-mike.jpg)
ایران سے تیل کی درآمد کرنے والے ممالک کو امریکہ کا انتباہ
گزشتہ برس نومبر میں امریکہ نے آٹھ ممالک کو متبادل کیلیے جاریہ برس دو مئی تک کا وقت دیا ہے۔
گریس،اٹلی اور تائیوان نے امریکہ کے اعلان کے ساتھ ہی ایران سے تیل خریدنا بند کردیا تھا۔
تاہم بھارت کے بشمول آٹھ ممالک نے اس پر مکمل طور عمل نہیں کیا ہے۔
ایران سے تیل خریدنے والے سب سے بڑے ممالک چین اور بھارت ہیں۔