اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امت شاہ کی شوبھون چٹرجی سے ملاقات - دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی شوبھون چٹرجی سے ملاقات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

امت شاہ کی شوبھون چٹرجی سے ملاقات
امت شاہ کی شوبھون چٹرجی سے ملاقات

By

Published : Nov 6, 2020, 3:16 PM IST

مغربی بنگال کے دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شوبھون چٹرجی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سابق میئر شوبھون چٹرجی کی بی جے پی کی جانب سے سرگرم سیاست میں ایک بار پھر واپسی کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے نیو ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں وزیر داخلہ امت شاہ نے شوبھون چٹرجی اور بیساکھی بنرجی سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔ امت شاہ نے شوبھون چٹرجی اور بیساکھی بنرجی کو بنگال کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا۔

امت شاہ نے شوبھون اور بیساکھی سے کہا کہ 'بنگال کی سیاست کو آپ دونوں کی ضرورت ہے۔ آپ دونوں بنگال کی سیاست میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔'

شوبھون چٹرجی نے کہا کہ 'ان کی امت شاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔'

کولکاتا میونسپل کارہوریشن کے سابق میئر شوبھون چٹرجی نے ملاقات کے بارے میں زیادہ کچھ بولنے سے گریز کیا۔

بیساکھی نے بھی امت شاہ کے ساتھ ملاقات پر خاموش رہنے کو ترجیح دی۔

شوبھون چٹرجی نے گزشتہ چند برسوں سے سیاست کی دنیا میں گمنام رہنے کے اچانک بعد بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے میں ان کی پارٹنر بیساکھی بھی ساتھ ساتھ رہیں۔

لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کے باوجود شوبھون چٹرجی اور ان کی پارٹنر بیساکھی سیاست کی سرگرمی سے دور رہے۔

اس کے بعد دونوں کی بی جے پی سے دوری اور ترنمول کانگریس سے نزدیکیاں بڑھتی چلی گئی.

ایک وقت ایسا بھی آیا ہے کہ جب سابق مئیر شوبھون چٹرجی اور بیساکھی دہلی سے آنے والے بی جے پی کے اعلی رہنماوں سے ملاقات کرنے سے گریز کرتے تھے.

شوبھون چٹرجی اور بیساکھی بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ورچوئل کانفرنس میں شرکت نہیں کی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details