اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال بی جے پی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ - مغر بی بنگال

سنہ2021 اسمبلی انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال پردیش بی جے پی شاخ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کااشارہ دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی پارلیمانی انتخابات کی طرح اسمبلی انتخابات میں بھی نمایاں کارنامہ انجام دینے کے لیے منصوبہ بندی ہے۔

مغر بی بنگال بی جے پی میں بڑی تبدیلی کااشارہ

By

Published : Jul 1, 2019, 5:08 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST


ذرائع کے مطابق مغر بی بنگال بی جے پی شاخ کے اہم عہدے پر تبدیلی کاامکان ہے۔ریاستی صدر، ریاستی جنرل سکریٹریک کے ساتھ ساتھ ضلع صدر اور جنرل سکریٹری جسے اہم عہدوں پر نئے چہروں کو لانے کی قیاس آرا ئی تیز ہو گئی ہے۔

ریاستی صدر دلیپ گھوش اور سنیئر رہنما مکل رائے نے پہلے ہی ریاستی بی جے پی شاخ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کیے جانے کے اشارے دیے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ اگست کے پہلے ہفتے میں بی جے پی کے سنیئر رہنما امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کولکاتا آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ امت شاہ نے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش ، ریاستی بی جے پی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل رائے سمیت تمام اضلاع کے جنرل سکریٹری اور صدور کے ساتھ میٹنگ کی اور 2021 میں اسمبلی انتخابات کے لیے منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details