اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بیدرمیں بابا صاحب امبیڈکر کی 128 ویں جینتی کا اہتمام - رکن پارلیمان بھگونت کھوبا

ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں بابا صاحب امبیڈکر کی 128 ویں جینتی امبیٹکر سرکل پر منائی گئی، یہ جینتی دلت قائد ارون کمار کی زیر قیادت منای گی ۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 15, 2019, 5:25 AM IST


اس موقع پر ضلع وزیر برائے کھیل رحیم خان، ریاستی کانگریس صدر ایشور کھنڈرے، رکن پارلیمان بھگونت کھوبا، ضلع پنچایت صدر مہانتیش اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریدھر موجود رہے۔

اس موقع پر تمام اہم سیاسی قائدین کو نیلے رنگ کی پگڑی پہنائی گئی۔جبکہ بھگونت کھوبا جن کا تعلق بی جے پی سے ہے وہ مہندی رنگ کے لباس پر نیلی جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔

تمام سیاسی قائدین وہ ضلع کے ذمہ داران نے بابا صاحب امبیٹکر کے مجسمے پر پھول اور مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ ویڈیو


بعد ازں امبیٹکر کی تصویر کے ساتھ ڈی جے کے ذریعہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے مختف علاقوں میں ریلی نکالی گئی، اس دوران دلت قائدین کی جانب سے شہر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details