انہوں نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا جب ملکی فوج کے سربراہ نے ان کی برخواستگی کا مطالبہ کیا۔
الجزائر کے صدر کا استعفی، عوام کا جشن - mass protests
الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقه نے استعفی دے دیا ہے۔ الجزائر میں گذشتہ چند ماہ سے جاری شدید حکومت مخالف مظاہروں کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔ اس اعتبار سے 20 برس سے جاری ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

الجزائر کے صدر کا استعفی، عوام کا جشن
عبدالعزیز بوتفلیقه نے اپنے استعفیے کے مکتوب میں کہا کہ 'میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ملک کے حالات خراب نہ ہوں۔ میں نے کوشش کی مظاہروں میں نرمی پیدا ہو لیکن حالات اس کے موافق نہیں ہیں'۔
ان کے استعفے کے اعلان کے فوری بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جشن منانے لگے۔