اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جنوبی ریاستوں میں سمندری طوفان 'فنی' کا خطرہ - الرٹ

خلیج بنگال سے سائیکلون 'فنی' کے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے جنوبی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Apr 28, 2019, 10:03 AM IST

بھارتی محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو،کیرالہ اور آندھرا پر دیش میں زبردست بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بحر ہند اور خلیج بنگال کے جنوبی حصوں سے تیز ہوائیں جنوبی ریاستوں کی ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں اور 30 اپیریل تک ان ریاستوں کے ساحلی علاقوں تک پہنچ سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر ایس بالا چندرن نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے کہنے پر اس طوفان کو 'فنی' کا نام دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز 80۔90 کلومیٹر سے 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے 27 اپریل سے یکم مئی تک ماہی گیروں کو سری لنکا، پودوچیری، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے سمندر میں ماہی گیری سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اور جو ماہی گیر سمندر میں جا چکے ہیں ،انہیں 28 اپریل تک ساحلوں پر لوٹنے کی صلاح دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details