اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گیا: شراب کے ساتھ شخص گرفتار - گیا

بہار میں شراب بندی کے باوجود اسمگلنگ جاری ہے، گیا کے مختلف علاقوں سے پولیس نے تقریباً ستر لیٹر شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گیا: شراب کے ساتھ شخص گرفتار

By

Published : May 27, 2019, 11:47 PM IST


گیا کے شیر گھاٹی علاقے سے پولیس نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس نے چتاب پل کے قریب 38بوتل شراب کے ساتھ اس شخص کو گرفتار کیا۔


گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت چھوٹو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ چھوٹو گیا کے وشنو پد علاقے کا رہنے والا ہے۔


ایک اور معاملہ شہر کے نیا بازار علاقے میں پیش آیا۔ نیا بازار میں پولیس نے ایک بائک کو ضبط کیا۔ حالانکہ بائک سوار فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ بائک سے تقریباً تیس لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی بائک سے اس کے مالک کی تلاش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details