اردو

urdu

By

Published : Apr 25, 2021, 4:49 PM IST

ETV Bharat / briefs

دہلی کے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے اکشے کمار

کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک اس وقت مشکل وقت سے جوجھ رہا ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی برا حال ہے۔ اکشے کمار دہلی کے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

Akshay kumar
Akshay kumar

اکشے کمار نے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کی تنظیم کو ایک کروڑ روپے کی رقم مدد کے لئے دی ہے۔ گوتم گمبھیر نے اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔


گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت میں ہر مدد امید کی ایک کرن ہے۔ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم مدد کرنے کے لیے دینے پر شکریہ اکشے کمار۔ اس سے ضرورت مندوں کے لیے کھانا، آکسیجن اور دواؤں کا انتظام کیا جائے گا۔

اکشے کمار نے بھی گوتم کے ٹویٹ کا رپلائی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سچ میں بہت مشکل وقت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کر سکتا ہوں۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وقت سے باہر آئیں گے۔ محفوظ رہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details