یہ بات اتر پردیش کے ضلع کوشامبی کی ہے، جہاں ایک 65 برس کے بزرگ نے ہندو رسم و رواج کے تحت یہ شادی کی۔ اس شادی میں سات پھیرے لینے والی کوئی دلہن نہیں بلکہ لکڑی کا ٹکڑا تھا۔ جسے دلہن کی شکل میں تیار کر شادی کی ساری رسمیں ادا کی گئیں۔
لڑکی نہیں لکڑی سے شادی! - رشتہ ازدواج
آپ نے کئی بار شادیوں کو دیکھا ہوگا جس میں ایک لڑکا اور لڑکی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی نے لکڑی سے شادی کی ہے۔
بزرگ نے لکڑی سے شادی کی،متعلقہ تصویر
مقامی لوگوں نے ایک 65 برس کے بزرگ جھلر کو دولہا بنا کر ان کی بارات کو پورے جشن کے ساتھ نکالی۔ بارات اپنے طے شدہ وقت پر دولہن کے دروازے پر پہنچی اور ہندو رسم و رواج کے تحت دولہے کا استقبال کیا گیا۔
لیکن اس شادی میں دولہن کی جگہ کپاس کی لکڑی کو رکھ کر اسے دولہن کی شکل میں تیار کیا گیاتھا۔ گھر کو پوری طرح سے سجایا بھی گیا تھا۔