کولکاتاکے این آر ایس اسپتال میں مریض کی موت کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف شہر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ تین دنوں ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کی حمایت میں آل انڈیا میڈیکل سائنس نئی دہلی (ایمس)کے ڈاکٹروں نے بھی حمایت کی ہے۔
این آر ایس میں ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف ایمس ریذیٹنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کل جمعہ کو ایک گھنٹے کیلئے علامتی احتجاج اعلان کیا۔
ملک کے سب سے بڑی سپر اسپیشلیٹی اسپتال نے اپنے تمام برانچ میں علامتی احتجاج کیاگیا۔ایمس میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہم پیشہ ڈاکٹروں کی پٹائی کے احتجاج میں کالی پٹی اور سرپر بینڈج لگاکر کام کررہے ہیں۔