اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عالمی یوم عطیہ خون: کولگام میں کیمپ کا انعقاد - محکمہ صحت

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں ’’ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے‘‘ کی نسبت سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم عطیہ خون: کولگام میں کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 14, 2019, 7:08 PM IST

رواں برس محکمہ صحت کی جانب سے ضلع اسپتال کولگام میں ’’زندگی کا تحفہ دو، خون ہم سب کو جوڑتا ہے‘‘ عنوان کے تحت اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم عطیہ خون: کولگام میں کیمپ کا انعقاد

ضلع اسپتال میں قائم اس کیمپ میں درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

شوپیاں سے آئے ہوئے ایک رضا کار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پچھلے تین سال سے لگاتار خون کا عطیہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکے والد کے دونوں گردے خراب ہونے کے بعد انہیں دوسروں کے دکھ اور پریشانی کا احساس ہوا، جس کے بعد انہوں نے خون کا عطیہ پیش کرنے کی ٹھان لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details