اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اگربتی کا کاروبار خستہ حالی کا شکار

کاروبار کی خستہ حالی کی وجہ سے اگربتی مزدور کو بھی بہت کم قیمت پر کام کرنا پڑتا ہے۔

اگربتی کا کاروبار خستہ حالی کا شکار

By

Published : Jun 25, 2019, 10:13 PM IST

گیا میں ہاتھ سے اگربتی تیار کیے جانے کا کاروبار بہت پرانا ہے لیکن اب مشینی دور میں ہاتھ سے تیار کی جانے والی اگربتی کی مانگ میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 25 برس سے اگربتی کے کاروبار سے جڑے آفتاب عالم بھی مزدوروں کی خستہ حالی کی تصدیق کرتے ہیں۔

محمد آفتاب بناتے ہیں کہ گیا میں اس کاروبار سے ہزاروں خاندان جڑے تھے لیکن اب یہ تعداد پانچ ہزار تک سمٹ گئی ہے۔

اگربتی کا کاروبار خستہ حالی کا شکار

کم روشنی والے اس ہال میں تمام دن کی محنت کے بعد ایک مزدور سات سے آٹھ کلو اگربتی تیار کر پاتا ہے اور اس کے عوض میں انہیں فی کلو 15 روپئے دیے جاتے ہیں۔


ہاتھ سے اگربتی تیار کرنے کا کاروبار جس طرح سمٹ رہا ہے خدشہ ہے کہ آنے وانے والے دنوں میں اس کاروبار کو اپنا وجود بچانا بھی مشکل ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details