نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق 15 مارچ کو شدت پسندانہ حملےبعد سے نیوزی لینڈ کے ویزا کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
مساجد پر حملے کے بعد نیوزی لینڈ کے ویزا کی مانگ میں اضافہ - شدت پسندانہ
گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے شدت پسندانہ حملوں کے بعد ویزا حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
فائل فوٹو
ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹمر الماس کا کہنا ہے دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے لیے 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد 6 ہزار457 درخواست کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکہ سے موصول ہوئی جو پہلے 674 تھی لیکن مساجد پر حملے کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔