شام کو تیز آندھی کے ساتھ ہی بارش بھی ہوئی۔ بارش کی وجہ سے جھلستی فصلوں کو راحت پہنچی ہے۔ انسانوں کے ساتھ جانور بھی شدید گرمی سے تنگ تھے جس سے انہیں قدرے راحت ملی۔
میوات میں آندھی کے بعد بارش
ریاست ہریانہ کا ضلع میوات اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں دھول بھری آندھی نے ایک طرف تو گرمی سے لوگوں کو راحت پہنچائی وہیں اس سے عام لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
میوات میں آندھی کے بعد بارش
تیز ہواؤں کے باعث شام ہوتے ہوتے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش ہونے سے اگلے دو تین دن دن گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کسانوں کے چہروں پر بھی رونق لوٹ آئی ہے۔