اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسرائیلی فوج نے روزہ داروں اور نمازیوں کو گھیرلیا - غزہ میں اسرائیلی فوج

غزہ میں اسرائیلی فوج نے اس وقت فلسطینی روزہ داروں اور نمازیوں سمیت اعتکاف کرنے والے کا محاصرہ کیا، جب وہ مسجد اقصیٰ میں موجود تھے۔

اسرائیلی فوج نے روزہ داروں اور نمازیوں کو گھیرلیا

By

Published : May 27, 2019, 8:51 AM IST

اطلاع کے مطابق یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں فل پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے المصلیٰ القبلی پر دھاوا بولا اور وہاں پر اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کے اندر بند کردیا گیا۔

فلسطین کے محکمہ اسلامی اوقاف کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے لیے داخل ہوئی اور اس نے قبلہ اول میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور روزہ داروں کا محاصرہ کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو زدو کوب کیا ہو۔

رمضان کےشروع ہوتے ہی سے صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے مسجد القبلی میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینیوں نمازیوں کا گھیراﺅ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details