اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مودی کا دورِ اقتدار آمریت پر مبنی'

کانگریس کے رہنما شتروگھن سنہا نے کہا کہ 'اٹل بہاری دور حکومت اور مودی دور حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، اٹل بہاری کا دور جمہوریت پر مبنی تھا جبکہ مودی کا دور اقتدار آمریت کی مثال ہے'۔

میرے پارٹی چھوڑنے پر اڈوانی روپڑیں

By

Published : May 15, 2019, 10:20 AM IST

Updated : May 15, 2019, 12:10 PM IST

اداکار سے سیاست داں بنے شتروگھن سنہا نے کہا کہ جب میں نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کے اپنے فیصلہ سے اڈوانی جی کو واقف کروایا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے روکا نہیں بلکہ انہوں نے مجھے آشیرواد دیا۔ انہوں نے کہاکہ اڈوانی جی نے میرے فیصلہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شتروگھن سنہا جنہوں نے بی جے پی سے اپنی 20 سالہ وابستگی کو چھوڑ کر کچھ دن قبل کانگریس میں شامل ہوئے ہیں کہا کہ 'اٹل بہاری دور حکومت اور مودی دور حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اٹل بہاری کا دور جمہوریت پر مبنی تھا جبکہ مودی کا دور حکومت آمریت کی مثال ہے'۔

سنہا نے کہا کہ 'ایل کے اڈوانی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں سینیئر رہنماؤں کے ساتھ بدتر سلوک کیا جارہا ہے'۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈوانی جی نے 6 بار گاندھی نگر حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس بار اس حلقہ بی جے پی صدر امت شاہ کو ٹکٹ دیا گیا۔

Last Updated : May 15, 2019, 12:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details