اجیت پوار نے اس موقع پر لوگوں کو مبارک باددیتے ہوئے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ انسان اور تمام جانداروں کو صاف ہوا، صاف پانی اور صاف زندگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فطرت اورماحول کے تحفظ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتاہے۔
فطری طرز زندگی اختیار کریں: اجیت پوار - اجیت پوار
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے یوم ماحولیات کے موقع پر ہفتہ کو تمام لوگوں سے ذاتی اورعوامی زندگی میں ماحولیاتی صفائی برقرارکھتے ہوئے فطری طرززندگی اختیارکرنے کی کوشش کرنے کہ درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی، بڑھتی شہرکاری، صنعت کاری میں اضافہ، ماحولیات کاہراس، آب وہوا کی آلودگی آج کاسب سے بڑامسئلہ ہے۔ اس مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے تمام لوگوں کو قدرتی طرززندگی اختیارکرنی چاہیے۔
نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلی رقبے میں اضافہ کرناچاہیے۔ شہروں میں بھی بڑی تعداد میں آم، وٹ اوردانا کے درخت لگائے جانے چاہیے جو ہندوستانی ماحولیات اور آب وہوا کے مطابق ہو۔ پانی کے ذرائع جیسے ندیاں، نالے، کنویں، جھرنے وغیرہ کو آلودگی سے پاک رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران نے ہمیں فطرت کے تحفظ اور ماحولیاتی صفائی کی اہمیت کااحساس دلایاہے۔