اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

فلم اداکار ادتیہ پنچولی کے خلاف ریپ کیس

فلم اداکارہ ادتیہ پنچولی کے خلاف ایک اداکارہ کے ذریعہ کی گئی شکایت کے بعد ممبئی کے ورسوا پولیس تھانے میں ریپ کیس درج کرلیا گیا۔

ڈی سی پی منجو ناتھ سنگھے

By

Published : Jun 28, 2019, 3:58 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 1:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ممبئی پولیس کے ترجمان منجو ناتھ سنگھے نے بتایا کہ متاثرہ اداکارہ کی شکایت کے مطابق آدتیہ پنچولی نے سنہ 2004 سے لیکر 2009 کے درمیان انھیں نشے کی اشیا کھلا کر متعد ٹھکانوں پر جبراً جنسی زیادتی کا شکار بناتا رہا۔

جس کے بعد تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی پی منجو ناتھ سنگھے

اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا ہے کہ 'اس دوران ان کی تصویر کشی بھی کی گئی۔

اسی تصویر کے ذریعہ آدتیہ پنچولی انھیں بلیک میل کیا کرتا تھا، بلکہ یہ دھمکی بھی دیتا تھا کہ وہ ان ساری تصاویر کو ان کے خاندان والوں کے سامنے نمایاں کر دے گا۔

متاثرہ نے مزید کہا کہ 'تصویر کے بدلے ان سے پنچولی نے ایک کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اسے 50 لاکھ روپے بھی دیے۔ وہ ان ساری باتوں کے ساتھ پولیس تھانے شکایت کرنے جاتی تھیں لیکن پنچولی انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا

غور طلب ہے کہ معاملہ درج ہونے کے بعد سے ہی آدتیہ پنچولی کا فون بند ہے اور وہ اپنے گھر میں بھی نہیں ہے۔

ایسا قیاس لگایا جا رہا ہے کہ آدتیہ پنچولی معاملہ درج ہونے کے بعد سے فرار ہیں۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details