اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'غریب لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانا اصل مقصد' - لڑکیوں کو بلا معاوضہ تعلیم دے رہی ہیں ادیبہ

مسلم پسماندہ سماج اب بیدار ہو رہا ہے اور ان میں تعلیم کے تئیں دلچسپی پیدا ہورہی ہے۔ ان کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سماجی تنظیمیں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

'غریب لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہمارا فرض ہے'

By

Published : Jun 15, 2019, 10:18 AM IST

ایسا ہی ایک کارنامہ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے 'بگ ہیومن ویلفیئر سوسائٹی' نے کیا، جس نے 20 غریب لڑکیوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لی تھی، جو آج اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

'غریب لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہمارا فرض ہے'

واضح رہے کہ اُمِّ ادیبہ نے اسی امدادی تنظیم کی مدد سے بی ایس سی سال اول تک پہنچی ہیں، جو اب خود گھر گھر جاکر غریب لڑکیوں کو بلا معاوضہ تعلیم دے رہی ہیں۔

ادیبہ کا کہنا ہے کہ 'پڑھیں گی لڑکیاں تبھی تو بڑھیں گی لڑکیاں' اس لیے تعلیم بہت ضروری ہے'۔

رفاہی تنظیم بگ ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری یوسف سلطان کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم غریب بچیوں کی تعلیم پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے اب تک 30 بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں کامیابی ملی ہے، اور آگے بھی یہ کوشش جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ ہر برس نوچندی میلے کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details