اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ادھیر رنجن چودھری نے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا - کورونا کی دوسری لہر

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اسپیکر اوم بدلا کو خط لکھ کر خصوصی پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے.

Adhir Ranjan Chaudhary
Adhir Ranjan Chaudhary

By

Published : May 11, 2021, 12:20 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر کورونا سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا.



کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس بات کو تسلیم کرنے پر شرمندگی نہیں ہوگی کہ ملک کی موجودہ صورتحال بہت ہی خراب ہے. ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے.

خط


انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کی مایوس کن پالیسی کے سبب کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہوچکی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے اسپیکر اوم بدلا کو خط لکھ کر خصوصی پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے.

ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ خصوصی پارلیمنٹ سیشن بلانے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے. پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ذریعہ ہی کورونا سے نمٹنے کا مشورہ مل سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ دس لوگ سرجوڑ کر ایک جگہ بھیٹیں گے اور ملک کو کورونا سے نجات دلانے کا مشورہ دیں گے. اسی مشورے کی بنیاد پر مرکزی حکومت کو چلنا پڑے گا.

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسی دیکھ چکے ہیں. اس کا عام لوگوں کو بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے.


انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت اپنی بنائی ہوئی حکمت عملی کی مدد سے کورونا سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے. وہ پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے.

ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ یقیناً خصوصی پارلیمنٹ سیشن کےدوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط اور مثبت مشورہ مل سکتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details