کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کے بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر ہے۔ حیدرآباد کے آئی ایم ڈی سنٹر کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے کہاکہ رواں سیزن میں درجہ حرارت میں معمول سے 0.5 ڈگری سلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 1971سے ابھی تک دن کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سال 2010 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا تھا۔
تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر
تلنگانہ کے کئی حصوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر ہے۔ حکام نے عوام کومشورہ دیاکہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دنوں تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
تلنگانہ میں آج بھی شدید گرمی کی لہر
وہیں 2015 میں بھدراچلم میں درجہ حرارت 47 ڈگری سلسیس درج کیا گیا تھا۔ وائی کے ریڈی نے مزید کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے صحت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں اور ضعیف افراد کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا۔