یہ واقعہ گزشتہ روز ضلع گنٹور میں پیش آیا۔ خاتون جس کی شناخت رمنا کے طورپر کی گئی، ہائی کورٹ کینٹین کے قریب کام کررہی تھی کہ اچانک شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب میٹل کی چھت خاتون پر گری جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔
کینٹین کی چھت گرنے سے خاتون زخمی - آندھراپردیش
بارش اور شدید طوفانی ہواوں کے سبب آندھراپردیش ہائی کورٹ کی کینٹین کی چھت اڑ کر گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
![کینٹین کی چھت گرنے سے خاتون زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3221160-thumbnail-3x2-court.jpg)
آندھراپردیش ہائی کورٹ کینٹین کی چھت گرنے سے خاتون زخمی
رمنا ایک کنٹریکٹ لیبر ہے۔اس کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کے کچھ دیر بعد کینٹین کی مکمل چھت گر گئی۔