مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مالی بحران سے دوچار جیٹ ایئرویز کے مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کا یقین دلایا اس بات کا انکشاف جیٹ ایئرویز کے سی ای او ونئے دوبے نے کیا۔
جیٹ ایئرویز بحران: سنجیدگی سے غور کرنے جیٹلی کا تیقن - جیٹ ایئرویز
جیٹ ایئرویز کے سی ای او ونئے دوبے نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے انہیں معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔ دوبے نے کہا کہ انہوں نے ایک ملاقات کے دوران مرکزی وزیر کے سامنے کم از کم ایک ماہ کی ادائیگی کے مسئلہ کو اٹھایا۔
جیٹ ایئرویز بحران: سنجیدگی سے غور کرنے جیٹلی کا تیقن
مہاراشٹرا وزیر خزانہ سدھیر منگنتیوار، سیول ایویئشن کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا، ایئرلائن کے چیف فینانس آفیسر امیت اگروال، پائلٹس، انجینئرس کے علاوہ دیگر ملازمین اور یونین کے نمائندوں کے ساتھ ونئے دوبے نے ارون جیٹلی سے ان کے دہلی میں واقع مکان پر ملاقات کی۔
دوبے کے مطابق کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے مسئلہ کو ملاقات کے دوران اٹھایا گیا۔