تین دن قبل حیدرآباد کے سنٹرل بس ڈپو سے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس چوری کرلی گئی تھی، بعد میں بس کو نانڈیڑ کے ایک کباڑ خانہ سے برآمد کیا گیا۔ گیس ویلڈنگ کی مدد سے بس کے تقریباً تمام پرزوں کو علیحدہ کردیا گیا تھا۔
آرٹی سی بس چوری کا معمہ حل - تلنگانہ آر ٹی سی
حیدرآباد پولیس نے آر ٹی سی بس چوری کے معاملے کو حل کرنے کے ساتھ آٹھ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آر ٹی سی بس چوری کا معمہ حل، 8 گرفتار
پولیس نے بتایا کہ 9 ملزمین میں شامل دو بھائیوں سید عابد 27 سالہ اور سید زاہد 24 سالہ نے بس کو چوری کرکے اسے محمد نوید کو 60 ہزار روپئے میں فروخت کردیاتھا۔
پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور سی سی ٹی وی تصاویر کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ بس کو پہلے توپران لے جایا گیا پھر بعد میں اسے نانڈیڑ کے ایک کباڑ خانہ میں رکھ کر بس کے تمام حصوں کو نکالا گیا۔