اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایمبولنس کی عدم فراہمی، بیٹے کی نعش اٹھانے پر ماں مجبور - ماں

اترپردیش کے شاہجہاپور میں ایمبولنس نہ ملنے پر ایک خاتون نے اپنے 9 سالہ بیٹے افروز کی نعش ہاتھوں پر لے جانے پر مجبور ہوگئی۔

ایمبولنس کی عدم فراہمی، بیٹے کی نعش اٹھانے پر ماں مجبور

By

Published : May 29, 2019, 3:33 AM IST

متوفی بچے کو شدید بخار کی وجہ سے ضلع ہاسپٹل لایا گیا تھا لیکن یہاں موجود ڈاکٹروں نے افروز کا علاج کرنے سے انکار کردیا اور دوسرے ہاسپٹل لے جانے کی سفارش کی اور دوسرے ہاسپٹل منتقل کرنے کےلیے ایمبو فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا۔

افروز کے والد شکیل نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ ہاسپٹل میں 3 ایمبولنس گاڑیاں ہونے کے باوجود بچے کو دوسرے دواخانہ منتقل کرنے کےلیے انہیں ایمبولنس فراہم کی نہیں کی گئی۔

تاہم افروز کے غریب والدین پیسوں کی کمی کے سبب خانگی گاڑی کا انتظام نہ کرسکے اور راستہ میں ہی بچے نے دم توڑ دیا۔

ایمبولنس نہ ملنے کی وجہ سے ماں نے اپنے 9 سالہ بیٹے کی نعش کو ہاتھوں میں اٹھاکر گھر لے گئی۔

ٹراوما سنٹر کے میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ افروز کی حالت تشویشناک تھی تو اسے لکھنوں کے ہاسپٹل منتقل کرنے کی سفارش کی گئی اس کے بعد اس کے ماں باپ نے بچے کو لیکر چلے گئے۔ اس کے بعد کیا ہوا انہیں کچھ پتہ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details