دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اپنے تین امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ کو مزید دو دن کے لیے آگے بڑھا دیا ہے۔
آتیشی، پنکج گپتا اور گوگن سنگھ کے پرچہ نامزدگی 20 اپریل کی بجائے 22 اپریل کو داخل کریں گے۔ اس کے علاوہ تین امیدوار اور پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔جب کہ ایک امیدوار کا پرچہ داخل کردیا گیا ہے۔
آپ کے سینیئر رہنما گوپال رائے نے کہا کہ اتحاد پر کانگریس کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت دیا ہے اسی لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔