اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کی اہلیہ کی کورونا سے موت

دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے جس کی زد میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔ بڑے بڑے رہنما اور ان کے رشتہ دار بھی اس مہلک وبا کا شکار ہورہے ہیں اور اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

3
3

By

Published : May 5, 2021, 3:47 PM IST

دہلی کے تغلق آباد سے تعلق رکھنے والے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سہی رام پہلوان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس کی اطلاع رکن اسمبلی سہی رام پہلوان نے ٹویٹ کر کے دی۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کی اہلیہ کی کورنا سے موت

وہیں اس سانحہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔



واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 19،953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،32،942 ہوگئی ہے۔ اموات کے معاملات کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ تعداد 448 سے زیادہ تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details