اردو

urdu

عام آدمی پارٹی کا وکاس دوبے کی ماں اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

By

Published : Jun 12, 2021, 10:42 PM IST

عام آدمی پارٹی اترپردیش کے انچارج اور رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ کی ہدایت پر کانپور انکاؤنٹر معاملے میں غیرقانونی طور پر خواتین اور بچوں کو جیل میں رکھنے کے خلاف عام آدمی پارٹی نے گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے وکاس دوبے کی ماں اور اہلیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا
عام آدمی پارٹی نے وکاس دوبے کی ماں اور اہلیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا

عام آدمی پارٹی ویمن ونگ کی ضلع صدر پریتی اپادھیائے نے ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو روانہ کیا جس میں کہا گیاکہ ’آپ خود بھی ایک عورت ہونے کی وجہ سے خواتین کے درد کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں لہذا براہ کرم اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے انصاف کریں۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے امر دوبے کی اہلیہ خوشی دوبے، والدہ کشما دوبے، دوسرے ملزم ہیرو دوبے کی والدہ شانتی دوبے، وکاس دبے کے ساتھ کام کرنے والی ریکھا اگنی ہوتری اور اس کے اڑھائی سالہ بچے کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب کانپور کے اس وقت کے ایس ایس پی، دنیش کمار نے خود یہ مان لیا ہے کہ خوشی دوبے بے قصور ہیں تو پھر کس بنیاد پر انہیں 10 ماہ سے جیل میں رکھ کر اذیتیں دی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ویمن سیل کی ضلع نائب صدر انیتا چودھری، گریٹر نوئیڈا کی صدر کرن تیاگی، منیشا سنگھ، لیبر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر رام جی پانڈے، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو ممبر راجندر تومر، پشپندر تومر، راجیش اپادھیائے، کمل گپتا و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details