جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں منگل کو اس وقت کہرام مچ گیا جب 22 سال کا نوجوا ن اچانک سیاحتی مقام اہربل کے آبشار میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب احمد ڈار ولد شبیر احمد ڈار ساکن شانگس نوگام اننت ناگ اہر بل آبشار اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے گیا تھا۔ اس دوران وہ اچانک آبشار میں گر گیا۔ 22 سال کے نوجوان کی آبشار میں گرنے کی خبر پھیلتے ہی وہاں بچاﺅ کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ تاہم مذکورہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ بعد ازیں اس کی لاش آبشار سے بر آمد کی گئی۔