اے ایم یو کی تاریخی عمارت کینیڈی آڈیٹوریم میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں
عازمین حج کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعے پر دہلی سے آئے محمد یونس خان نے پروجیکٹر کے ذریعے حج سے متعلق سبھی ضروری باتوں سے آگاہ کیا۔آٹھ ذالحجہ سے 12 ذالحجہ کے دوران ادا کیے جانے والے مناسک حج سے متعلق ویڈیو کلپ کے ذریعے رہنمائی کی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ حج کے دوران لاکھوں کی تعداد میں اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ اور ہاتھ میں پہننے والا کڑا ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔حج کے دوران جب بھی اپنے کمرے سے باہر نکلیں تو ایک گیلا کپڑا سر پر ڈال کر نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں کیونکہ سعودی عرب کا درجہ حرارت اکثر 50 ڈگری رہتا ہے۔ اس ورکشاپ سے علیگڑھ، ایٹا، ہاتھ رس، کاسگنج، کے عازمین حج نے استفادہ کیا۔اخیر میں عازمین حج نے ایک ایک کر کے مائک کے ذریعے حج سے متعلق اور حج کے دوران پیش آنے والےمسائل اور دیگر امور پر سوال کیے جن کے جواب دے کر انھیں مطمئن کیا گیا۔