اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: خاتون نے پیر پکڑ کر شوہر کی زندگی کی بھیک مانگی - Etv bharat khabar

نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے اور اس وقت پوری قوم وبائی مرض کے ہلاکت خیز نرغے میں ہے۔حکومتی سطح پر دعوے صرف دعوے ہی ہیں، جبکہ زمینی سطح پر امیدیں، بے بسی اور لاچاری کی حالت میں لوگ تڑپ رہے ہیں۔

سی ایم او کے پیر پکڑ کر خاتون نے شوہر کی زندگی کی بھیک مانگی
سی ایم او کے پیر پکڑ کر خاتون نے شوہر کی زندگی کی بھیک مانگی

By

Published : Apr 28, 2021, 7:31 AM IST

ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کچھ اور دعوے کر رہا ہے جبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ نہ کہیں دوا ہے اور نہ ہی انجیکشن۔ لیکن آن کیمرہ سب کچھ ہے۔ لوگ سی ایم او دفتر کا چکر لگا رہے ہیں۔ اب انجیکشن کے لیے لوگ سی ایم او دیپک اوہری کے پیروں میں گر کر منت سماجت کر رہے ہیں۔

نوئیڈا: خاتون نے پیر پکڑ کر شوہر کی زندگی کی بھیک مانگی

ایسا ہی رونگٹے کھڑے کر دینے والا ایک واقعہ آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون اپنے شوہر کی زندگی کے لیے سی ایم او کے پیروں میں گر گئی۔ اسے کہیں انجیکشن نہیں مل رہے ہیں۔

سی ایم او نے الٹا اس خاتون کو دھمکی دے ڈالی کہ اگر دوبارہ انجیکشن کے لیے یہاں آئی تو جیل بھیجوا دوں گا۔

واضح رہے کہ کویتا نام کی اس خاتون کے شوہر نوئیڈا کے کلاس اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ریمڈیسیویر انجیکشن تلاش کر کے لے آؤ دیگر صورت مریض کا بچنا مشکل ہو گا۔

اس خاتون نے سی ایم او کے پاس پہنچ کر ہاتھ پیر جوڑے لیکن انجیکشن نہیں ملا۔ خاتون کا الزام ہے کہ سی ایم او نے کہا کہ اگر دوبارہ نظر آئی تو جیل بھجوا دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details