اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سیوان میں سب انسپیکٹر کا قتل - SUB INSPECTOR

سیوان کے مہاراج گنج تھانہ علاقے میں مشتبہ افراد کے ہاتھوں ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے قتل کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

سیوان میں سب انسپیکٹر کا قتل

By

Published : May 8, 2019, 12:57 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سیوان کے مہاراج گنج کی دیہی عوام کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے مطابق صبح تکّی پور گاؤں سے کچھ دور سنسان مقام سے ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) اودھیش کمار چودھری کی لاش برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ 47 برس کے اے ایس آئی کے سر اور جسم پر گہرے زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مجرموں نے چودھری کا بے رحمی سے قتل کرکے لاش کو سنسان مقام پر لاکر جھاڑی میں پھینک دیا تھا، جس کی مطابق شناختی کارڈ سے مقتول کی پہچان کی گئی۔

واضح رہے کہ چودھری ضلع بکسر کے ڈمراؤ تھانے میں تعینات تھے اور ان دنوں چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔

پولیس کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیوان صدر ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details