اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جموں میں فوجی جوان کی خودکشی

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں واقع فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

جموں کے نگروٹہ میں ایک فوجی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

By

Published : Jun 2, 2019, 7:56 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'سگنالم یوگیش نامی فوجی اہلکار کو نگروٹہ میں اپنے کیمپ کے اندر ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا فوجی جوان اترپردیش کے ضلع میرٹھ کا رہنے والا تھا۔'

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'ہلاک فوجی کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہو جائے کہ اس کی موت کیسے ہوئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود جموں و کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس کے اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے ماہ فروری میں راجیہ سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشی کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سنہ 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ فضائی فوج میں 16 اہلکاروں اور بحریہ میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔'

انہوں نے کہا کہ 'سنہ 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سنہ 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے ہوئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details