ریاست جموں و کشمیر ضلع ادھمپور میں اس وقت ایک انوکھا منظر سامنے آیا جب ایک بارات واپس ہورہی تھی اور دولہا اور دولہن گھر نہ جاکر پہلے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
پھیرے لینے کے بعد دولہا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچے
لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ملک کے مختلف ریاستوں میں جاری ہے اسی ضمن میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت دیکھنے کو ملا، جب دولہا دولہن شادی کے بعد گھر نہ جاکر پہلے اپنے رائے حق دہی کا استعمال کرنے پولنگ بوتھ پہنچے۔
دولہا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچے
دولہا سورو شرما نے اور نئی نویلی دلہنیا منیشا نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حق کا استعمال ضرور کریں، چھوٹی چھوٹی وجوہات کے سبب گھر نہیں بیٹھنا چاہیے۔
Last Updated : Apr 18, 2019, 10:45 AM IST