اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سکندرآباد: جوتوں کی دکان میں بھیانک آتشزدگی - فائر انجنس

واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

 سکندرآباد: جوتوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ
سکندرآباد: جوتوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

By

Published : Apr 26, 2021, 5:36 PM IST

تلنگانہ کے سکندرآباد میں واقع جوتوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ دکان بنسی لال پیٹ کے جبارکامپلکس میں ہے۔

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی اہم وجہ ہے۔

مقامی افراد نے آج صبح 8.30 بجے اس کامپلکس کی زیریں منزل پر قائم اس دکان سے آگ اور کثیف دھواں نکلتا ہوا دیکھا جس کے بعد انہوں نے فوری طورپر پولیس اور فائرڈپارٹمنٹ کو الرٹ کیا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے، جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ اس دکان میں بڑے پیمانہ پر ربڑ اور آگ کو تیزی کے ساتھ پکڑنے والی اشیا تھیں۔عہدیداروں نے کہا کہ دو فائر انجنس نے آگ پر قابو پایا۔عہدیداروں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ہوئے نقصان کا اندازہ ہنوز نہیں لگایاجاسکا۔پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details