اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سکیورٹی انتظامات کے جائزکے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ - ہیڈ کوارٹر

کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں ہسپتالوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت اور مستقبل میں ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ پیش نہ آئے اس کے لئے سینیئر پولس افسران کی اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔

سیکورٹی انتظامات کیلئے پولس ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ افسران کی میٹنگ

By

Published : Jun 18, 2019, 7:51 PM IST


خیال رہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے نمائندوں نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ میں سکیورٹی کے معاملات پر اٹھایا تھا۔اس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں گے اور نوڈل آفیسر کی تقرری کی جائے گی۔

سیکورٹی انتظامات کیلئے پولس ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ افسران کی میٹنگ

لال بازار پولس ہیڈکوراٹر سے موصول اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ میں کولکاتا پولس کمشنر انوج شرما جو ممتا بنرجی اور جونیئر ڈاکٹروں کی میٹنگ میں موجود تھے کے علاوہ ڈپٹی پولس کمشنرس موجود تھے۔

اس میٹنگ میں 100نمبر کی طرح کوئی ہیلپ لائن کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ہنگامہ کی صورت میں ڈاکٹرس اس نمبر پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

ہسپتال میں داخل ہوتے وقت جانچ، نگرانی کیلئے پولس نوڈل آفیسرکی تقرری اور ہر ہسپتال میں خطرہ کی گھنٹی اور ایمرجنسی شعبے میں مریض کے ساتھ صرف رشتہ دارکو جانے دینے کی اجازت کو یقینی بنانے اور ہرایک ہسپتال میں آرٹی فیشل اسپتال بنانے پر غور کیا گیا ہے۔

ہرایک ہسپتال میں گریوینس سیل بنایا جائے گاجہاں مریض کے رشتہ دار شکایت درج کراسکتے ہیں۔

اسی طرح ہسپتالوں میں مریضوں کے رشتہ داروں سے بات کرنے کیلئے رابطہ عامہ کا آفیسر تقرر کیا جائے گا۔باہری کو اسپتال میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details