اس تربیتی کیمپ کا آغاز مقدس قرآن کی تلاوت سے ہوا جس میں بھوپال اور اس کے مضافات کے اضلاع سے کثیر تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی ۔
اس موقعے پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ ' بھارت سے ہر برس کثیر تعداد میں فرزندان توحید سفر حج پر جاتے ہیں جس میں ریاست مدھیہ پردیش سے جانے والے عازمین حج کی بھی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے'۔
عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا مقصد صرف یہی ہے کہ مناسک حض اور شرعی طریقے بحسن و خوبی ادا ہوں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سفر حج پر جانے والے اپنے فرائض، واجبات، مستحبات، مقامات مقدسہ، منا سک حج اور اوقات حج کا انہیں پتہ ہو۔
اور جو پہلی مرتبہ سفر حج پر جاتے ہیں ان کو سفر حج میں آنے والی مشکلات، مکہ مدینہ اور جدہ میں ادا کیے جانے والے ارکان اس حج تربیتی کیمپ کے ذریعے بتایا جاتا ہے- تاکہ سفر حج میں جانے والے فرزندان توحید کو حج کرنے میں آسانی ہو-