پہاڑی تحصیل کے گاؤں پپرولی میں واقع سرکاری اسکول میں زیر تعلیم یہ طالبات سگی بہنیں ہیں۔ تعلیم نسواں کی اہمیت پر ان کے گیت کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
'میرا کھل گیا اسکول، میں تو پڑھنے جاؤں گی'، ترانہ وائرل - تعلیمی بیداری پروگرام
تعلیم نسواں کی اہمیت اور افادیت پر میوات کی دو مسلم طالبات کی آواز میں ایک ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
جینے کی تہذیب سکھاتی ہیں کتابیں، متعلقہ تصویر
ویسے میوات کا علاقہ جرائم، ٹھگی، لوٹ اور چوری کی وارداتوں کے لیے بدنام رہاہے، جہاں تعلیمی معیار کافی کم ہے۔
میوات کا علاقہ تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے، اور اگر بات لڑکیوں کی تعلیم کی ہو تو یہ اور بھی مایوس کن ہے۔
ایسے میں امید کی جاسکتی ہے کہ ان طالبات کے ذریعے گایا ہوا ترانہ یہاں کے لوگوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرے گا۔