اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کشمیر: ہندواڑہ میں منشیات فروش گرفتار - charas

منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ایک کلو 856 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

کشمیر: ہندواڑہ میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Jun 29, 2019, 9:07 PM IST

Updated : Jun 29, 2019, 9:17 PM IST

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ براری پورہ کراسنگ کے نزدیک ہندواڑہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سومو گاڑی کو روک کر اُس میں سوار ارشاد احمد نذیر احمد ڈار ساکن آہگام زچلڈارہ کی گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے ایک کلو 856 گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔

سومو میں سوار اور ایک منشیات فروش جس کی شناخت محمد یاسین ڈار مجنون ڈار ساکن آہگام زچلڈارہ کے بطور ہوئی ہے نے راہِ فرار اختیار کی تاہم مفرور شخص کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔

پولیس نے دفعہ 161/2019 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کے دشمن ہیں لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں پولیس کو بروقت مطلع کریں جو منشیات کا زہر نوجوان نسل میں پھیلا رہے ہیں۔

پولیس نے ایسے افرا دکو متنبہ کیا ہے جو منشیات کا غیر قانونی دھندہ کرنے میں مصروف عمل ہیں وہ باز آجائیں بصورت دیگر وہ خود کو ایسی کڑی قانونی کارروائی کے لیے تیار رکھیں جس کے بارے میں انہوں نے سوچا تک نہ ہوگا۔

Last Updated : Jun 29, 2019, 9:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details