فاریسٹ سروے آف انڈیا کی جانب سے جاری ڈاٹا میں ضلع مئو کے کل رقبہ میں جنگلات کا حصہ صرف عشاریہ سات فیصد ہے۔
ضلع مئو میں جنگلاتی علاقہ انتہائی کم - جنگلاتی علاقہ
فاریسٹ سروے آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلات کا رقبہ کم ہوگیا ہے۔ اترپردیش کا ضلع مئو ان علاقوں کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے۔جہاں سب سے کم جنگلات ہیں۔
ضلع مئو میں جنگلاتی علاقہ انتہائی کم
ضلع مئو میں ہر سال صرف 50 سے 60 ہزار پودے ہر سال لگائے جاتے ہیں۔جب کہ دیگر اضلاع میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگانے کا ٹارگیٹ دیا جاتا ہے۔
ضلع مئو میں ماحولیاتی طور پر خراب ہو تے حالات سے نمٹنے کے لیے افسران حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں۔اس سال ضلع میں 23 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ شجرکاری نجی زمینوں پر کی جائے گی۔