ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ آج بھی ضلع میں892 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 892 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 352 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ وہیں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5353 ہوگئی ہے ۔ مظفر نگر میں اب تک ا160 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت ہوچکی ہیں۔
مظفرنگر میں کورونا کے 892 نئے کیسز - مظفر نگر میں کورونا وائرس
مظفر نگر میں کورونا کے 892 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں 352 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 160 مریضوں کی اس مہلک وبا سے موت ہوچکی ہے.
Muzaffar nagar corona
ان 892 نئے کیسز میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 12455 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔