اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی میں کورونا کے6430 نئے کیسز

دہلی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13،87،411 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے اب تک 21،244 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

دہلی میں کورونا کے6430 نئے کیسز
دہلی میں کورونا کے6430 نئے کیسز

By

Published : May 16, 2021, 9:34 AM IST

قومی دارالحکومت میں ہفتےکے روزعالمی وبا کوروناوائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 6430 تک پہنچ گئے اور اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 337 مریضوں کی موت ہوگئی۔ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔

بلیٹن میں بتایا گیا کہ دہلی میں کورونا کی دوسری لہر میں مثبت شرح سب سے زائد 11.32 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 1.53 فیصد ہے۔

دہلی میں کورونا کے6430 نئے کیسز

دہلی میں تازہ ترین انفیکشن کےبعد ایکٹو کیسزکی مجموعی تعداد 66،295 تک پہنچ گئی لیکن اس دوران اس وبا کو 11،592 مریضوں نے شکست دی۔ دارالحکومت میں مجموعی طور پر 56،811 ٹیسٹوں میں یہ کیسز سامنے آئے، جن میں 46،744 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی / ٹرو نیٹ اور 10،037 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔

دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13،87،411 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے اب تک 21،244 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکےمطابق دارالحکومت میں 7223 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں اور 556 کووڈ کیئر سنٹر اور 547 کووڈ ہیلتھ کیئرہیں۔

بلیٹن میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 5343 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے، جس میں سے 4053 کو کورونا کی پہلی ویکسین اور 1286 کو دوسری ویکسین دی گئی۔ عید الفطر کی وجہ سے جمعہ کے روز سرکاری مراکز بند رہنے کی وجہ سے ویکسینیشن کی تعداد میں کمی آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details