آندھراپردیش پولیس کی گرے ہاونڈز ٹیم اور نکسلائٹ کے درمیان ہوئے تصادم میں 6 سی پی آئی کارکن ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون نکسلائٹ کے علاوہ ایک سینئر لیڈر بھی شامل ہیں۔
آندھراپردیش: پولیس کے ساتھ تصادم میں 6 ماؤنواز ہلاک - پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان فائرنگ
آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 6 نکلسلائٹ ہلاک ہوگئے۔
آندھراپردیش: پولیس کے ساتھ تصادم میں 6 ماؤنواز ہلاک
مامپا پولیس اسٹیشن حدود میں تیگلامٹا جنگلات میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ماوسٹوں اور اینٹی نکسل فورس گرے ہاونڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں 6 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تصادم کے مقام سے اے کے 47، ایک ایس ایل آر، ایک کاربائن، تین 303 رائفیل اور ایک دیسی پستول برآمد کیا گیا۔ علاقہ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔