اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اجمیر میں 50 آکسیجن سلنڈر کی سپلائی - Supply of 50 oxygen cylinders in Ajmer

راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں بڑھتے آکسیجن کے بحران پر آج ضلع انتظامیہ نے 50 سلنڈر کی سپلائی کر کے راحت پہنچائی ہے۔

Ajmer
Ajmer

By

Published : May 4, 2021, 6:36 PM IST

انتظامیہ کے دخل کے بعد آج ہی دیر شام تک پانی پت سے ایک آکسیجن ٹینکر بھی ہسپتال کو مل جائے گا۔ اجمیر کے پشکر روڈ پر واقع متل ہسپتال میں کورونا کے 90 سنگین مریض داخل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے آکسیجن کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے تمام مریضوں کے اہل خانہ کو صبح دوسرے کسی ہسپتال میں متنقل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت تک جب نوٹس کی بات پہنچی تو انتظامیہ کی جانب سے راتوں رات ہسپتال مینیجنمنٹ کو تحریری خط کے ذریعے پابند کیا گیا کہ وہ کسی مریض کو ڈسچارج نہ کریں اور اپنے بیڈ پر ہی آکسیجن کا انتظام بھی کریں۔

ہسپتال مینیجمنٹ اپنے فرمان سے پہلے ہی تمام کوشش کر چکا تھا اور اس کے پاس صبح تک ہی آکسیجن دستیاب تھا لہٰذا اس نے ضلع انتظامیہ کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

صبح ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کو 50 آکسیجن سلنڈر مہیا کروائے گئے جس کے سبب یہاں ہسپتال کو راحت ملی، وہیں مریضوں کے اہل خانہ کو راحت کی سانس آئی۔ ایک ٹینکر ملنے سے فی الحال آکسیجن کی کمی دور ہو سکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ متل ہسپتال کو ایئر لکوڈ نارتھ انڈیا پروائیویٹ لمیٹیڈ نے کوٹے کی کمی میں سپلائی کرنے سے انکار کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details