اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رامبن میں 5 اسمگلر گرفتار - آزاد

جموں وکشمیر کے رام بن پولیس نے پانچ اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 80 مویشیوں کو آزاد کرانے کا دعوی کیا ہے۔

رامبن میں 5 سمگلر گرفتار

By

Published : May 19, 2019, 12:33 PM IST

رامبن ڈی ایس پی اصغر ملک نے بتایا کہ ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر بٹوت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 80 مویشیوں کو آزاد کرالیا۔

بٹوت پولیس انسپکٹر نظیراحمد، رامبن انسپکٹر وجئے کوتوال اور چندرکورٹ کے انسپکٹر عابد بخاری کی نگرانی میں ناکہ بندی کرتے ہوئے 5 مال بردار گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جو کشمیر کی طرف جارہی تھیں۔

تلاشی میں 80 بھینسوں کو آزاد کرایا گیا۔ اس کاروائی میں 5 اسمگلروں کو گرفتار کرکے کیسس درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details