اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کینتھ طوفان سے موزمبیق میں 41 افراد کی موت - اقوام متحدہ

نوبی افریقی ملک موزمبیق میں کینتھ طوفان سے 41 افراد کی موت ہو گئی۔

کینتھ طوفان سے موزمبیق میں 41 افراد کی موت

By

Published : May 2, 2019, 2:01 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے کہا کہ کینتھ طوفان سے کوموروس میں بھی سات افراد کی موت ہو گئی 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مسٹر دجارك نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کو آرڈینیشن دفتر نے یہ بھی بتایا کہ موزمبیق میں کم از کم 37700 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے طوفان متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لئے ترپال، خاندان کٹ، خیمے اور صاف پانی فراہم کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ طوفان نے کوموروس میں 80 فیصد کھیتوں اور 60 فیصد سے زائد فصلوں کو تباہ کر دیا ہے اور کم از کم 3800 گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ قبل آئے اڈاي طوفان میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details