اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار میں سینکڑوں کارٹون غیر ملکی شراب برآمد - ودھوپور تھانہ علاقے

ویشالی کے ایک گاؤں کے قریب باغ سے پولیس نے ایک ٹرک میں سے 386 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔

بہار میں سینکڑوں کارٹون غیر ملکی شراب برآمد

By

Published : Jun 22, 2019, 2:10 PM IST

ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے ودھوپور تھانہ علاقے کے مهیشور پور گاؤں کے نزدیک ایک باغ سے پولیس نے ایک ٹرک میں سے 386 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کی۔

واضح رہے کہ پولیس بتایا کہ گزشتہ دیر رات اطلاع ملی تھی کہ مهیشورپور گاؤں کے نزدیک باغ میں شراب کی کھیپ اتاری جارہی ہے، اسی بنیاد پر پولیس نے باغ میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی شراب کاروباری فرار ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق موقع پر ٹرک میں سے 386 کارٹون اروناچل پردیش میں تیار شدہ غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ شراب کی قیمت تقریباً 20 لاکھ روپے لگائی جارہی ہے، جبکہ موقع سے پانچ کاریں اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے،

خیال رہے کہ پولیس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details