نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی نیپال میں طوفان اور مسلادھار بارش کی وجہ سے نیپال کے ضلع پسرہ اور بارا کے علاوہ آسپاس کے علاقے زیر آب ہوگئے ، جس میں 27 افراد ہلاک اور دیگر 400 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔
طوفانی بارش، 27 ہلاک سینکڑوں زخمی زخمیوں کو وہاں کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے سماجی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ہمالیہ ٹائمزکے مطابق پسرہ کے پولیس آفیسر نے کہا کہ بارہ کے 120 کلومیٹر کے اردگرد سکیورٹی افواج اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔