ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں260 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 260 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 475 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 4748 ہوگئی۔ مظفر نگر میں اب تک 160 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا کے 260 نئے کیسز
مظفر نگر میں کورونا کے 260 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 475 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک اس مہلک وبا سے 160 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Muzaffar nagar corona update
ان 260 مریضوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 11569 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔